ضلع کولگام میں آج محکمہ انیمل ہسبنڈری کی طرف سے مرکزی معاونت والی اسکیم نیشنل انیمل ڈیزیز کنٹرول پروگرام کے ذریعے جانوروں کو فُٹ اینڈ ماوتھ ڈیزیر (پاؤں اور منہ کی بیماری) سے بچاؤ کے لیے ٹیکے لگانے کا عمل شروع کیا گیا، جو دو ماہ تک جاری رہے گا۔
ڈسٹرکٹ ویٹرینری اسپتال کمپلکس کولگام میں ڈی سی کولگام شوکت اعجاز بٹ، چیف انیمل ہسبنڈری آفیسر، ڈاکٹر فیض، محمد سلیم جان نے پروگرام کا رسم افتتاح کیا۔ جبکہ اس موقع پر گائے پالن افراد کے علاوہ محکمہ کا عملہ بھی موجود تھا۔