اردو

urdu

ETV Bharat / state

سینکڑوں طلبا ایک ہی کمرے میں پڑھنے پر مجبور

ریاست جموں و کشمیر کے سب ضلع دمحال ہانجی پورہ کے نندی مرگ علاقے میں گورنمنٹ مڈل اسکول جوگی مرگ اور پرائمری اسکول حجام پورہ میں زیر تعلیم تقریباً 200 طلبا ایک ہی جگہ اور ایک ہی اسکول کی عمارت میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

سینکڑوں طلبا ایک ہی کمرے میں پڑھنے پر مجبور

By

Published : Jun 1, 2019, 3:12 PM IST

سینکڑوں طلبا ایک ہی کمرے میں پڑھنے پر مجبور
ان اسکولی بچوں کو انتہائی خستہ حال عمارت میں اپنا تعلیمی سفر جاری رکھنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔

ان دونوں سرکاری اسکولوں میں تعلیم کا مناسب انتظام نہ ہونے کے سبب تقریباً 200 طلبا کا مستقبل تاریک نظر آرہا ہے۔

یہ بوسیدہ عمارت کبھی بھی منہدم ہوسکتی ہے اور اس کا مطلب یہ ہے کہ تعلیم ہی نہیں بلکہ ان طلبا کی زندگی بھی خطرے میں ہے۔

حکومت نے چند برس پہلے اسکول کے لیے تین کمروں پر مشتمل عمارت بنائی تھی۔ اس کا ایک کمرہ کمپیوٹر لیب اور دوسرا آفس کے لیے استعمال ہوتا ہے، جبکہ بچوں کی تعلیم و تدریس کے لیے صرف ایک کمرہ ہی ہے۔

جگہ کی کمی کے سبب بعض بچے گھر واپس لوٹ جاتے ہیں۔

بچے ملک کا مستقل ہوتے ہیں اور اگر تعلیمی نظام اس قدر خراب ہوگا تو ہمارا مستقبل بھی تاریک ہوگا۔ تعلیم کے لیے بہتر عمارت اور اساتذہ بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details