جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے کاکران علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک شہری پر گولی چلائی۔ حملے میں شہری شدید زخمی ہوا تھا جنہیں علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔ Civilian Succumbed in Kulgam Firing
کولگام میں مسلح افراد کی فائرنگ میں شہری ہلاک کشمیر پولیس نے افیشل ٹویٹر پر تفصیلات دیتے ہوئے لکھا کہ کولگام عسکریت پسندوں کے حملے میں ستیش کمار سنگھ نے ہسپتال میں دم توڈ دیا۔ پولیس نے مزید لکھا کہ اس حملے میں ملوثین کے خلاف جلد کارروائی کی جائے گئی اور ان افراد کا سراغ لگانے کے لیے فورسز کارراوئی کر رہی ہے۔
کولگام میں مسلح افراد کی فائرنگ میں شہری زخمی مزید پڑھیں:
قبل ازیں ایک سینئر پولیس اہلکار نے بتایا کہ "ستیش کمار جو پیشہ سے ڈرائیور ہے کو آج شام کاکران کولگام کے علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے گولی مار کر زخمی کر دیا۔ زخمی شخص کو ہسپتال میں داخل کیا گیا، جہاں ان کا علاج کیا جا رہا تھا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا شخص ککران کولگام کا رہنے والا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے لیا ہے اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ، محبوبہ مفتی اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے اس واقعے کی پُر زور الفاظ میں مذمت کی ہے۔ بی جے پی، اپنی پارٹی، پیپلز کانفرنس اور دیگر جماعتوں نے بھی ایسے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوے اسے انسانیت سوز قدم قرار دیا ہے۔