کولگام:جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں شبانہ آتشزدگی کے دوران دو رہائشی مکان اور ان میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے۔ آتشزدگی کا یہ واقعہ ضلع کے مرہامہ علاقے میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب پیش آیا۔ مقامی باشندوں کے مطابق علی محمد شیخ نامی ایک شخص کے رہائشی مکان سے اچانک آگ کے شعلے بلند ہوئے جس نے آنا فانا اپنے نزدیک ایک اور مکان کو اپنی زد میں لے لیا۔ Residential Housed Gutted During Nocturnal fire incident in Kulgam
میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے کہا کہ آتشزدگی سے گرچہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم آگ نے دو رہائشی مکان اور اس میں موجود املاک کو راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ دو رہائشی مکانوں میں موجود تین کنبے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ fire incident in Kulgam