اردو

urdu

ETV Bharat / state

Punjab Residents Arrested With Drugs کولگام میں پنجاب کے دو منشیات فروش گرفتار، نشہ آور مواد برآمد، پولیس - جموں و کشمیر پولیس تازہ خبر

جموں و کشمیر پولیس نے ضلع کولگام میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار افراد کے قبضے سے 19 کلو فکی جیسا مواد برآمد کیا گیا۔

two-punjab-residents-arrested-with-drugs-in-kulgam
کولگام میں پنجاب کے دو منشیات فروش گرفتار، نشہ آور مواد برآمد:پولیس

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 29, 2023, 4:08 PM IST

کولگام:منشیات کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے جموں وکشمیر پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے نشہ آور مواد برآمد کیا ہے۔


ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن قاضی گنڈ کی ایک پولیس پارٹی نے گشت کے دوران دو افراد کو مشتبہ حالات میں گھومتے ہوئے دیکھا۔انہوں نے کہا کہ پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ان افراد نے جائے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم ان کا پیچھا کرکے ان کو دھر لیا گیا۔


گرفتار شدگان کی شناخت بلوندر سنگھ لود ولد دیالیش کمار ساکان شیری والا لدھیانہ پنجاب اور ہرویندر سنگھ ولد جوگندر سنگھ ساکن والی پور لدھیانہ پنجاب کے بطور ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ان کے بیگوں کی تلاشی کے دوران 19 کلو فکی جیسا مواد برآمد کیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن قاضی گنڈ میں این ڈی پی ایس کے دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔


مزید پڑھیں:Heroin Recovered from Kupwara Resident سرینگر کے گنگ بگ علاقے میں سرحدی باشندے کی تحویل سے 3.5 کلو ہیراؤن برآمد

واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے ڈی جی پیدلباغ سنگھ نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس دیگر ایجنسیز کے ساتھ مل کر نہ صرف عسکریت پسندی بلکہ منشیات کے خلاف بھی مل کر جنگ لڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرحد پار مقیم پاکستانی ہینڈلرز اپنے روابط یا ڈرونز کے ذریعے منشیات اور ہتھیاریوں کی اسمگلنگ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نارکو ٹیررزم کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details