جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے ریڈونی بالا میں سکیورٹی فورسز اورعسکریت پسندوں کے درمیاں تصادم میں Encounter in Kulgam ٹی آر ایف تنظیم سے وابستہ دو عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔
ریڈونی بالا کولگام انکاؤنٹر میں دو عسکریت پسند ہلاک تفصیلات کے مطابق ضلع کولگام کے ریڈونی بالا میں سکیورٹی فورسز کو چند عسکریت پسندوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع موصول ہوئی تھی، جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقہ کو محاصرہ میں لیا اور تلاشی کارروائی شروع کی۔
ذرائع کے مطابق دونوں عسکریت پسند مقامی ہیں۔ دونوں ہلاکشدہ عسکریت پسند ٹی آر ایف تنظیم سے وابستہ تھے اور کئی معاملات ملوث تھے۔
ہلاک شدہ دونوں عسکریت پسندوں کی شناخت عامر بشیر ڈار ساکن کجر فریسال اور عادل یوسف شان ساکن سرسانو ہاتی پورہ، کولگام کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس نے انکاؤنٹر سائٹ سے 02 پستول، 02 میگزین، 07 پستول کے راؤنڈز اور 01 دستی بم بر آمد کیا ہے۔
واضح رہے کہ ایک مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد بدھ کی شام فوج، سی آر پی ایف ،اور پولیس نے مشترکہ طور پر ریڈونی بالا علاقہ کا محاصرہ کیا۔ تلاشی کاروائی کے دوران علاقہ میں چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے سرچ پارٹی پر فائرنگ کی جس کے بعد دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا۔ عسکریت پسندوں نے ایک مکان میں پناہ لی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: Rambagh Encounter: سرینگر میں تین عسکریت پسند ہلاک
سکیورٹی فورسز کی جانب سے عسکریت پسندوں کو خود سپردگی(سرنڈر) کی پیشکش کی گئی تاہم انہوں نے سکیورٹی پر فائرنگ کی۔
اندھیرا ہونے کے سبب کچھ دیر تک فائرنگ کا سلسلہ تھم گیا جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے لائٹس نصب کی تاکہ عسکریت پسند اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار نہ ہو سکیں، بعد میں آپریشن دوبارہ شروع ہوا جو رات بھر جاری رہا اور جمعرات کی صبح اختتام ہوا۔