اردو

urdu

ETV Bharat / state

Drugs Smuggling in Kulgam کولگام میں دو منشیات فروش گرفتار، نشہ آور مواد برآمد - کولگام میں منشیات ضبط

جموں و کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کی کارروائی جاری ہے۔ وہیں کولگام پولیس نے دو منشیات فروش کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے نشہ آور مواد برآمد کیا ہے۔ Drugs seized in Kulgam

کولگام میں دو منشیات فروش گرفتار، نشہ آور مواد برآمد
کولگام میں دو منشیات فروش گرفتار، نشہ آور مواد برآمد

By

Published : Jun 16, 2023, 4:11 PM IST

سری نگر: منشیات کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے کولگام پولیس نے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے نشہ آور مواد بر آمد کیا ہے۔ ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ کولگام پولیس نے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے 10 کلو خشخاش بھوسا جیسا مواد بر آمد کیا۔ انہوں نے منشیات فروشوں کی شناخت راکیش کمار ساکن کھادی اودھم پور اور سمراج ساکن دھر روڈ جموں کے بطور کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے اس ضمن میں پولیس اسٹیشن قاضی گنڈ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہیں۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر پولیس منشیات کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔ وہیں آج وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جموں و کشمیر پولیس نے ضلع کے ماگام علاقے کے بانڈرونی پل کے قریب ناکہ چیکنگ کے دوران منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے گرفتار کیے گئے منشیات فروش کی شناخت عرفان احمد ملک ولد شوکت احمد ملک ساکنہ سونہ پاہ، بیروہ کے طور پر ظاہر کی گئی ہے۔ بتا دیں کہ گزشتہ 14 جون کو شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سرحدی علاقے اوڑی میں پولیس نے مختلف جگہوں سے نو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا تھا اور ان کے قبضے سے لاکھوں روپے کی منشیات کے ساتھ نقدی بھی برآمد کیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details