اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولگام میں شدید سردی سے دو بچوں کی موت

جنوبی کشمیر میں ضلع کولگام کے دیوسر علاقہ میں ریاسی سے تعلق رکھنے والے ایک بکروال کنبے کے دو معصوم بچے شدید سردی کے باعث فوت ہوگئے ہیں۔

کولگام میں شدید سردی سے دو بچوں کی موت
کولگام میں شدید سردی سے دو بچوں کی موت

By

Published : Jan 18, 2021, 6:14 PM IST

ریاسی سے تعلق رکھنے والا ایک بکروال کنبہ ضلع کولگام کے برائن لامر علاقے میں کھلے آسمان تلے خیمے میں رہائش پذیر تھا، سخت سردی کے سبب دو کمسن بچوں کی حالت بگڑ گئی جس کے نتیجے میں 10 سالہ ساحل زبیر ولد زبیر احمد فوت ہوگیا جبکہ 6 سالہ بچی شاذیہ جان کو نازک حالت میں جی ایم سی اننت ناگ منتقل کیا گیا جہاں دیر رات گئے اس کا بھی انتقال ہوگیا۔

کولگام میں شدید سردی سے دو بچوں کی موت

دو معصوم بچوں کی موت کے باعث اہل خانہ پر مصیبت کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے۔ تاہم ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کولگام شوکت احمد کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے پہلے ہی ایک مقامی اسکول کو بکروالوں کی رہائش کے لیے کھولا گیا تھا مگر انہوں نے نظر انداز کردیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ متاثرہ کنبے کو کمبل اور راشن وغیرہ فراہم کیا گیا ہے، وہیں کنبے کے کمزور افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں انکا علاج کیا جا رہا ہے۔

اس حادثے کے تئیں مقامی آبادی نے ضلع انتظامیہ سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک بچے کی گزشتہ رات ہی موت ہو گئی تو انتظامیہ کے بعض افسران نے دورہ کرکے شدید بیمار دوسری بچی کو اسپتال پہنچانے کی یقین دہانی کرائی تھی، مگر ’’نہ ایمبولنس آئی نہ کوئی ڈاکٹر، بچی کے والد کو مجبوراً کندھے پر اٹھا کر اسے اسپتال پہچانا پڑا جہاں راسے میں ہی اسکی موت واقع ہو گئی۔‘‘

پیر کی دوپہر دونوں کمسن بچوں کو پر نم آنکھوں سے سپرد لحد کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details