ساؤتھ کشمیر انٹر کالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں کل گیارہ ٹیموں نے شرکت کی۔ فائنل مقابلہ ترال اور دمحال ہانجی پورہ کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا۔ فائنل مقابلے میں ترال ڈگری کالج کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیت درج کرلی۔
انٹر کالج کرکٹ ٹورنامنٹ ترال ڈگری کالج نے جیت لیا - دمحال ہانجی پورہ
ڈگری کالج کولگام میں کھیلے گئے ساؤتھ کشمیر انٹر کالج کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے میں ترال ڈگری کالج کی ٹیم نے دمحال ہانجی پورہ کالج کی ٹیم کو شکست دیکر ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا۔
انٹر کالج کرکٹ ٹورنامنٹ ترال ڈگری کالج نے جیت لیا
فائنل مقابلے میں سکریٹری اسپورٹس کونسل، کلسٹر یونیورسٹی کے طارق عشائی، ضلع کولگام کے اے ڈی سی سمیت طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کرکے طلباء کی حوصلہ افزائی کی۔
طلبہ نے ٹورنامنٹ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مستقبل میں بھی اس طرح کے پروگرامز کے انعقاد کی امید ظاہر کی۔