ضلع کولگام میں اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپوٹ آفیسر (اے آر ٹی او) اور محکمہ ٹریفک کی جانب سے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 300 سے زائد افراد پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی پاداش میں جرمانہ عائد کیا گیا۔ جبکہ بعض گاڑیوں کو سیز بھی کیا گیا۔
ضلع کولگام میں اے آر ٹی او اور محکمہ ٹریفک نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ضلع کے مختلف مقامات پر ناکے لگائے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جُرمانہ عائد کیا۔
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی پاداش میں 300سے زائد موٹر سائیکل، اسکوٹی اور گاڑیوں پر کورٹ چالان اور کمپائونڈ چالان کے علاوہ ریڈ کراس جُرمانہ بھی عائد کیا گیا۔