اردو

urdu

ETV Bharat / state

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر کارروائی

جنوبی ضلع کولگام میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر کاروائی
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر کاروائی

By

Published : Jul 11, 2020, 4:06 PM IST

کولگام میں مقامی لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر کے پاس شکایت درج کی تھی کہ ضلع کے کئی ڈرائیور حضرات کرایہ لینے میں من مانی کررہے ہیں ایسے میں محکمہ ٹریفک کی جانب سے ضلع کے مختلف علاقوں میں ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جُرمانہ عائدکیا۔ علاوہ ازیں ٹریفک پولیس نے کئی ڈاریئورز کے خلاف کورٹ چالان کیا۔

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر کاروائی

ٹریفک پولیس کے ایس او بشیر احمد نے بتایا کہ ضلع میں کئی گاڑیاں ضبط کی گئی اور درجنوں گاڑیوں کے چالان کاٹے گئے۔ انہوں نے کہا کہ قصور وار ڈرائیورز کے خلاف ایک مہم شروع کی گئی ہے اور یہ مہم ایک ہفتے تک جارہی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس بھی شکایت موصول ہوئی کہ ضلع میں سڑکوں پر چلنے والے آٹو میجک سومو و دیگر کئی نجی گاڑیاں سواریوں سے زیادہ کرایہ وصول کرتے ہیں اس کی بنیاد پر آج سے باضابطہ ایک مہم شروع کی گئی جس میں کئی قصور وارں کے خلاف جُرمانہ عاید کیا گیا اور انہں بخشا نہں جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details