قاضی گنڈ:گیٹ وے آف کشمیر کہلانے والے قصبہ میں 2 سال کے بعد ٹریڈرس فیڈریشن کے انتخابات ہوئے۔ ٹاون ہال قاضی گنڈ میں منعقد ہوئے اس انتخابات میں 1200 دکانداروں نے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ انتخابات کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو دوپہر تک جاری رہا۔ الیکشن میں صدراتی عہدے کے لیے 3 امیداوار ارشد حسین، مظفر احمد وانی اور غلام جیلانی نے اپنی قسمت آزمائی کی جبکہ سیکرٹری عہدے کے لیے 2 امیدوار منظور احمد میر اور عبدالمجید ڈار میدان میں تھے۔
شدید گرمی کے باعث دکانداروں نے پولنگ ميں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ انتخابات سے قبل امیدواروں نے ووٹرز کو لُبھانے کے لیے الیکشنی مہم چلائی۔ اس موقع پر رائے دہندگان نے کہا کہ وہ اس امیداوار کے حق میں ووٹ دیں رہے ہیں جو ان کے مسائل کو حل کرے گا۔ الیکشن کے فوراَ بعد ووٹوں کی گنتی ہوئی جس میں غلام جیلانی بٹ نے 390 ووٹ حاصل کرکے صدارتی عہدے پر کامیابی حاصل کی جبکہ منظور احمد میر 547 ووٹ حاصل کر کے سکریٹری بنے۔