جموں و کشمیر کے ضلع کولگام (Kulgam District of J&K) کے معروف سیاحتی مقام اہربل میں محکمہ سیاحت (tourism department) اور ضلع انتظامیہ کولگام کے اشتراک سے ٹورسٹ فیسٹیول (Tourists festival) کا اہتمام کیا گیا۔
Aharbal Festival: کولگام کے اہربل میں ٹورسٹ فیسٹیول کا انعقاد - kashmir tourism aharbal
کولگام کے معروف سیاحتی مقام اہربل میں محکمہ سیاحت (Tourism department) اور ضلع انتظامیہ کولگام کے اشتراک سے ٹورسٹ فیسٹیول (Tourists festival) کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر سیاحت کو فروغ دینے کے لیے جانکاری فراہم کی گئی۔
اس موقع پر محکمہ سیاحت کے ڈائریکٹر جی این ایتو بطور مہمان خصوصی پروگرام میں شامل ہوئے، ان کے ہمراہ ڈی سی کولگام، ضلع انتظامیہ کے آفیسران سمیت محکمہ سیاحت کے افسران اور ملازمین موجود تھے، ساتھ ہی پنچایتی راج نمائندے، ڈی ڈی سی ممبران اور اسکولی بچوں نے ٹرسٹ فیسٹول (Tourists festival) میں شرکت کی۔
- مزید پڑھیں:ادھم پور میں آئیکونک فیسٹیول کا آغاز
اس موقعہ پر سیاحت کو فروغ دینے کے لیے جانکاری فراہم کی گئی، ساتھ ہی ضلع انتظامیہ کی جانب سے کئی محکموں نے اسٹال قائم کیے تھے اور یہاں نمائش بھی لگائی گئ تھیں۔ اس موقعہ پر کئی رنگارنگ اور کلچرل پروگرام پیش کیے گئے۔