جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے بوگنڈ علاقے میں ایک نالے کے گرد اُس وقت لوگوں کی بھیڑ جمع ہو گئی جب ایک کچھوا اچانک نمودار ہو گیا۔
کشمیر میں عام طور پر کچھوا نہیں پایا جاتا ہے۔ بوگنڈ کے نالے میں کچھوا نمودار ہونے کے بعد مقامی باشندے خصوصاً بچے نالے کے گرد جمع ہوئے۔
کولگام کے بوگنڈ علاقے میں کچھوا نمودار ایک مقامی بزرگ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں نے زندگی میں پہلی مرتبہ کچھوا دیکھا ہے، نالے میں کچھوا نمودار ہونے کے بعد بزرگ، بچے حتی کہ خواتین بھی جمع ہو گئیں۔‘‘
مزید پڑھیں؛کولگام: پولیس کے نام پر پیسے اینٹھنے کے الزام میں ایک شخص گرفتار
رپورٹس کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے علاقے میں پہنچ کر کچھوے کو اپنی تحویل میں لے لیا۔