کولگام: جموں و کشمیر ٹیچرز ایسوسی ایشن، کولگام نے ملازمین کوارڈینیشن کمیٹی کے اشتراک سے ضلع میں احتجاجی ریلی کا انعقاد عمل میں لایا۔ ریاست بھر کے سرکاری اور گرانٹ اِن ایڈ اسکولوں کے ساتھ کام کرنے والے ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف نے اپنے دیرینہ مطالبات بشمول اولڈ پینشن اسکیم کو لاگو کرنے کا مطالبہ کیا۔ ضلع کولگام کے مختلف علاقوں میں ریلیاں برآمد کرنے کے بعد ڈی سی کولگام کو ایک میمورنڈم بھی پیش کیا گیا۔ Teachers Demand Old Pension Scheme
احتجاجی ریلی میں شامل ٹیچرز نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’شمالی کشمیر کے بعد اب جنوبی کشمیر میں بھی ٹیچرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ریلیز کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ ریلی کا مقصد عوام سے منشیات کے رجحان کو کم کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرنے کے علاوہ اپنے مطالبات کو حکام تک پہنچانا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’وادی کشمیر میں بڑھتے منشیات کے رجحان کو کم کرنے میں ہر ایک شخص کو آگے آنا چاہئے، اسی کے حوالہ سے اس ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے۔‘‘