کولگام:جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں بعد دوپہر مبینہ طور پر ایک فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ اس واقعے کے بعد مین مارکٹ میں خوف وحراس پیدا ہوا۔
مقامی ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے ایک کشمیری پنڈت موہن لال پر فائرنگ کی، تاہم وہ اس حادثہ میں بال بال بچ گیا۔ بتایا جارہا کہ کشمیر پنڈت اپنی دکان پر بیٹھا تھا۔ اس واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے پورے علاقہ کو محاصرے میں لیا اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کی ہے۔ وہیں پولیس نے اس واقعے کی تسدیق نہیں کی۔مقامی ذرائع کے مطابق علاقہ میں سکیورٹی فورسز کی مزید ٹکریاں بلائی گئی اور سکیورٹی فورسز کی جانب سے تلاشی کارروائی شروع کی گئی۔
کولگام پولیس نے سماجی رابطہ سائٹ ٹویٹر پر تفصیلات دیتے ہوئے لکھا کہ دمحال ہانجی پورہ کے مین مارکٹ میں آج دوپہر مشتبہ افراد کی نقل حرکت کی اطلاع ملی۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے میں محصرے میں لیا اور تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔