نوجوانوں کو کھیل کود کی جانب راغب کرنے اور انہیں کھیل سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے جنوبی کشمیر South Kashmir کے ضلع کولگام کے منیگام علاقے میں محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس نے ایریا ڈیولپمنٹ و ڈی ڈی سی پلان کے تحت سپورٹس اسٹیڈیم منیگام میں اسپورٹس کٹس تقسیم کیے۔ Sports Kits Distributed at Sports Stadium Manigamڈی ڈی سی حلقہ انتخاب دیوسر (بی) سے تعلق رکھنے والی قریب 25 ٹیموں کو کرکٹ کٹس فراہم کئے گئے۔ Sports Kits Distributed in Kulgam
اس موقع پر اسپورٹس اسٹیڈیم منیگام میں ایک مختصر تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا۔ تقسیم کاری کے موقع پر ایس ایس پی کولگام ڈاکٹر سندھیپ چکرورتی، ڈی ڈی سی ممبر بلاک دیوسر ریاض احمد بٹ، سابق ایم ایل اے محمد امین بٹ کے علاوہ فوج کی 9 آر آر سے وابستہ افسران کے علاوہ مقامی باشندوں، کھیل شائقین کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔