کولگام:اگر انسان کے حوصلے بلند ہوں اور من میں کچھ کرنے کی چاہت ہو تو بڑی سے بڑی مشکل بھی اُس کے آڑے نہیں آتی۔ جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے تولی نوپورہ علاقہ سے تعلق رکھنے والے دس سالہ عماد نظیر جسمانی طور پر کمزور ہونے کے باوجود کرکٹ کھیلنے کے شوقین ہے۔جسمانی چیلنجوں کے باوجود عماد سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی سے کافی متاثر ہے۔عماد کا خواب صرف کرکٹ کھیلنا نہیں ہے بلکہ بین الاقوامی پلیٹ فارم پر بھارت کی نمائندگی کرنا ہے۔
غریب گھرانہ سے تعلق رکھنے والے اسپیشل ایبلڈ کرکٹر عماد نظیر کی والدہ کچھ سال قبل انتقال کر گئی لیکن ان تمام چلینجوں کے باوجود عماد کا کھیل کے تئین جزبہ کم نہیں ہوا ہے۔ عماد آئے روز کرکٹ کی مہارتوں میں اضافہ اور ترقی کر رہا ہیں۔