جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع کولگام کے پنچایت کوآرڈینیشن کمیٹی کے ترجمان ریاض احمد بٹ نے دیوسر میں پریس کانفرنس سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ چند افراد نے پنچایت ممبران کی کردار کشی کی ہے اور الزام عائد کیا ہے کہ پنچایت کے کاموں میں مبینہ بے ضابطگیاں ہوئی ہیں جو حقیقت سے دور ہے۔
'پنچایت ممبران کی کردار کشی کی جا رہی ہے' - CORRUPTION CHARGES ON PANCHAYAT MEMBERS
پنچایت کوآرڈینیشن کمیٹی نے کہا کہ پنچایت کے کام افسران کی نگرانی میں ہوتے ہیں لہٰذا بے ضابطگیوں کی گنجائش نہیں ہوتی۔
'پنچایت ممبران کی کردار کشی کی جا رہی ہے'
انہوں نے کہا پنچایت کے کام افسران کی نگرانی میں ہوتے ہیں لہٰذا پنچایت ممبران الزامات کو مسترد کرتے ہیں اور ضلع ترقیاتی کمشنر و رورل ڈیولپمنٹ افسران سے گذارش کرتے ہیں کہ وہ الزامات کی تحقیقات کریں۔
انہوں نے کہا اگر کوئی بھی پنچایت ممبر کرپشن کا مرتکب پایا جاتا ہے تو اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔