اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولگام: زمین دھنس جانے سے میوہ باغ کو نقصان - درخت جڑ سے اکھڑ گئے

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں زمین دھنس جانے کی وجہ سے میوہ باغات کو نقصان پہنچنے کے علاوہ رہائشی مکانوں میں دراڑیں پڑ گئی ہیں۔

کولگام: زمین دھنس جانے سے میوہ باغ کو نقصان
کولگام: زمین دھنس جانے سے میوہ باغ کو نقصان

By

Published : Mar 4, 2021, 4:54 PM IST

گزشتہ برس مرکزی معاونت والی اسکیم پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے تحت ضلع کولگام کے لامڑ علاقے میں سڑک تعمیر کی گئی۔ تاہم مقامی باشندوں کے مطابق ’’سڑک کی تعمیر و مرمت کے دوران متعلقہ محکمہ نے سڑک کے اطراف میں پختہ بنڈ اور ڈرینج سسٹم کا بندوبست نہیں کیا جس کی وجہ سے ڈھلان سے آنے والا سارا پانی میوہ باغات میں جمع ہو رہا ہے۔‘‘

کولگام: زمین دھنس جانے سے میوہ باغ کو نقصان

مقامی باشندوں نے بتایا کہ پانی کے مسلسل بہاؤ کے نتیجے میں قریب 40 کنال اراضی دھنس گئی ہے اور اس میں موجود درجنوں سیب اور اخروٹ کے درخت جڑ سے اکھڑ گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ زمین دھنس جانے کے سبب کئی رہائشی مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ بعض مکانوں میں دراڑیں پڑ گئی ہیں جس کے نتیجے میں بستی میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے۔

لامڑ کولگام کے کسانوں نے زمین دھنس جانے کے سبب پی ایم جی ایس وائی کے اعلی عہدیداروں سمیت ضلع انتظامیہ کے تئیں سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سڑک تعمیر کرتے وقت مقامی آبادی کی جانب سے سڑک کے دونوں طرف پختہ بنڈ اور ڈرینج سسٹم بنائے جانے کی مانگ کو نظر انداز کرنے کے نتیجے میں آج کسانوں کو نقصان سے دوچار ہونا پڑا۔

اس حوالے سے مقامی باشندوں نے جلد سے جلد سڑک کے اطراف میں بنڈ تعمیر کیے جانے کی مانگ کی ہے تاکہ ’’مستقبل میں ایسے نقصانات سے بچا جا سکے۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details