اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولگام کے متعدد علاقوں میں تلاشی مہم شروع - کولگام

علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد سکیورٹی فورسز نے ریڈونی اور برازلو جاگیر کو اپنے محاصرے میں لے لیا ہے۔

\SEVERAL AREAS UNDER CASO IN KULGAM DISTRICT
کولگام: متعدد علاقوں میں تلاشی کاروائی شروع

By

Published : Jun 4, 2020, 10:25 AM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں سکیورٹی فورسز نے دو الگ الگ مقامات پر تلاشی کاروائی شروع کر دی ہے۔

دراصل سکیورٹی فورسز کو اطلاع ملی ہے کہ علاقہ ریڈونی بالا میں عسکریت پسند موجود ہیں، جس کے فوراً بعد سکیورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو اپنے گھیرے میں لے لیا اور گھر گھر تلاشی شروع کر دی۔ آخری اطلاع ملنے تک محاصرہ جارہی تھا۔

کولگام: متعدد علاقوں میں تلاشی کاروائی شروع

وہیں علاقے برازلو جاگیر میں بھی تلاشی مہم شروع ہوئی۔ سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو اپنی تحویل میں لیا اور گھر گھر تلاشی شروع کردی۔ علاقہ میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع کے بعد سکورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم ایس او جی، پولیس، سی آر پی ایف اور راسٹریہ رائفلز نے پورے علاقے کو اپنی تحویل میں لیا اور تلاشی کاروائی شروع کردی۔ علاقے کے سبھی داخلی و خارجی راستوں کو بند کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details