اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولگام میں آتشزدگی، 6 مکانات خاکستر - کولگام میں آتشزدگی، 6 مکان خاکستر

جنوبی ضلع کولگام کے نور باغ چمر علاقے علاقے میں آتشزدگی کا ایک واقعہ پیش آیا جس میں 6 مکان اور ایک گاؤ شالہ خاکستر ہوگئے۔

کولگام میں آتشزدگی، 6 مکان خاکستر
کولگام میں آتشزدگی، 6 مکان خاکستر

By

Published : Mar 6, 2020, 12:03 PM IST

Updated : Mar 6, 2020, 1:24 PM IST

مقامی لوگوں نے بتایا کہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب چمر علاقے میں ایک مکان میں آگ لگی جس نے مزید 5 گھروں کو اپنی لپیٹ میں لیا۔

کولگام میں آتشزدگی، 6 مکانات خاکستر

ذرائع نے فائر اینڈ ایمرجنسی کے اہلکار جائے واردات پر پہنچ گئے اور مقامی لوگوں کے تعاون سے آگ پر قابو پالیا، تاہم اس بھیانک واردات میں 6 رہائشی مکانات اور ایک گاؤ شالہ خاکستر ہوگئے۔

برف باری کی وجہ سے آگ بجانے میں بہت دشواریاں پیش آئی۔

ذرائع نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہ ہوسکی۔ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

وہیں ضلع ترقیاتی کشمنر کولگام شوکت ایجاز بٹ نے کہا کہ متاثرین کو جلد از جلد امدادی مدد کی جائے گی، انہوں نے ایس ڈی ایم اور تحصیلدار کو ہدایت دی کہ وہ نقصانات کا جلد از جلد تخمنہ لگائے۔

Last Updated : Mar 6, 2020, 1:24 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details