اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولگام: ووٹنگ کے دوران ٹرانسپوٹ، دُکانیں و کاروباری ادارے بند رہے - کاروباری ادارے بند

ڈی ڈی سی انتخابات کے چوتھے مرحلے کے تحت آج جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں ووٹنگ پر امن طریقے سے مکمل ہوئی، اس دوران ٹرانسپورٹ و دیگر کاروباری سرگرمیاں ٹھپ رہیں۔

Shut down in kulgam
کولگام: ووٹنگ کے دوران ٹرانسپوٹ، دُکانیں و کاروباری ادارے بند رہے

By

Published : Dec 7, 2020, 6:19 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں ڈی ڈی سی انتخابات کے چوتھے مرحلے کے تحت ہوئے ووٹنگ کے پیش نظر سبھی کاروباری ادارے بند رہے سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل بھی نہیں رہی۔ ووٹنگ کے دوران سڑکوں پر گرچہ کچھ نجی گاڑیاں نظر آرہی تھیں تاہم ٹرانسپوٹ کے ساتھ ساتھ دُکانیں و کاروباری ادارے مکمل طور پر بند رہے۔صبح ساتھ بجے سے ہی رائے دہندگان پولنگ مراکز کا رُخ کرنے لگے تھے۔

کولگام: ووٹنگ کے دوران ٹرانسپوٹ، دُکانیں و کاروباری ادارے بند رہے

واضح رہے کہ کشمیر میں اگرچہ حریت کانفرس کی جانب سے ایسے وقت پر کال دی جاتی تھی تاہم اس بار انتخابات کے دوران کسی بھی مذہبی رہمناؤں یا دیگر کسی جماعت نے بند رکھنے کی کال نہں دی ایسے میں پھر بھی انتخابات کے دوران کولگام میں مکمل بند رہا۔ واضح رہے کہ ضلع میں ڈی ڈی سی انتخابات میں 8.63 اور بلدیاتی 30.18 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

مزید پڑھیں:

کانگریس امیدوار سعد پرویز ہلال سے خاص بات چیت

آپ کو بتادیں کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں پہلی بار ڈی ڈی سی انتخابات کرائے جارہے ہیں، یہ انتخابات 8 مرحلوں میں ہونے ہیں اب تک 4 مرحلے کی ووٹنگ پر امن طریقے سے مکمل ہوچکی ہے۔ 22 دسمبر کو کاؤنٹنگ ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details