جنوبی کشمیر کے کولگام میں ان دنوں سکیورٹی فورسزکی کارروائی میں مزید شدت آگئی ہے۔
سکورٹی فورسز کے مطابق اوکے علاقے میں کچھ عسکریت پسند چھپے ہونے کی اطلاع کے بعد ہی آفتاب طلوع ہونے سے پہلے سکیورٹی فورسز نے پورے گاؤں کو اپنی تحویل میں لیا اور تلاشی مہم شروع کردی۔
اس دوران کافی مشقت کے بعد سکیورٹی فورسز کو محاصرہ ختم کرنا پڑا۔
کولگام میں سکیورٹی فورسز کا محاصرہ ختم واضح رہے کہ اس گاؤں میں گذشتہ مہینے سے پانچ بار سکیورٹی فورسز نے تلاشی لی ہے۔
سکیورٹی فورسز کو اندیشہ ہے کہ جنوبی کشمیر کے کولگام میں ان دنوں عسکریت پسند تنظیم کا بڑا گروپ سرگرم ہے۔