جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے گاوں یاری پورہ میں آج شام ایک سرکاری اسکول کی عمارت میں آگ لگنے کی وجہ سے عمارت جل کر تباہ ہو گئی۔
آگ بجھانے والے عملے نے فون پر اس بات کی تصدیق کی 'م٘ندگوفن یاری میں واقع ایک اسکول کی عمارت میں اچانک آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ پوری عمارت میں پھیل گئی'۔