جنوبی کشمیر کولگام کے علاقے مرہامہ میں کامیاب ہوئے آزاد اُمیدوار کا مکان اُس وقت راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہوا جب رات کے ایک بجھے ان کے رہاشی مکان میں اچانک آگ نمودار ہوئی۔ دو منزلہ مکان میں آگ کے شولے اتنے بلند تھے جس سے آس پاس کی بستی میں خوف پیدا ہوا۔
اگرچہ آگ بجانے والے عملے فیر اینڈ سروس کی بروقت کاروائی نے آگ پر قابو پایا تاہم آگ کے شولے اتنے بلند تھے جس نے مکان کا سارا سازو سامان تباہ کیا۔
زرایع کے مطابق غلام پڑر ولد گفار پڑر جس نے آج ہی سرپنچ کی سیٹ بنا مقابلے میں جیت حاصل کی جس کی وجہ سے خدشہ کیا جاتا ہیں کہ آگ لگانے میں شرپسند اناصر کا ہاتھ ہوسکتا ہیں۔ دراصل مکان مالک انتخابات میں آزاد اُمیدوار کے بطور حصہ لینے والے مد مقابلہ کوئی نہں تھا جس کی وجہ سے انہوں نے جیت حاصل کی۔
وہی مقامی زرایع کے مطابق خدشہ کیا جاتا ہیں کہ آگ مبینہ طور پر لگائی گئی۔
اس معاملے میں پولیس نے ایک کیس درج کر کے تحققات شروع کردی ہے۔