سڑک پر اگر چہ مرکزی معاونت والی اسکیم 'پردھان منتری گرام یوجنا' کے تحت گذشتہ برس سے کام چل رہا ہے تاہم سست رفتاری کے باعث سڑک ناقابل آمد و رفت بن چکی ہے۔ لوگوں کا مطالبہ ہے کہ سڑک کی تعمیر جلد سے جلد مکمل کی جائے۔
بونیگام اور چوگام سڑک خستہ حالی کا شکار - دوکاندار اس سڑک سے پریشان ہیں
جموں و کشمیر کے ضلع کولگام کے دیوسر علاقہ میں رابط سڑک خستہ ہو چکی ہے۔ بونیگام اور چوگام کے درمیان تین کلو میٹر لمبی سڑک کافی خستہ ہو چکی ہے۔
![بونیگام اور چوگام سڑک خستہ حالی کا شکار بونیگام اور چوگام سڑک خستہ حالی کا شکار](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-7475132-726-7475132-1591270914960.jpg)
بونیگام اور چوگام سڑک خستہ حالی کا شکار
بونیگام اور چوگام سڑک خستہ حالی کا شکار
ایک مقامی نے بتایا کہ 'اس سڑک کو تین برس قبل ننانا شروع کیا گیا تھا، تب سے یہ ایسی ہی ہے۔' انہوں نے بتایا کہ یہاں کے دوکاندار اس سڑک سے پریشان ہیں۔ دوکانداروں کا سامان دھول سے گندا ہو جاتا ہے'۔
مقامی نے بتایا کہ 'اگر ہم نہاں کے باہر نکلتے ہیں تو دوبارہ ہمیں پانچ منٹ کے بعد نہانا پڑتا ہے کیونکہ دھول سے ہمارے کپڑے گندے ہو جاتے ہیں'۔