'رائس باؤل آف کشمیر' کے نام سے معروف ضلع کولگام میں گزشتہ کئی برسوں سے دھان کی پیداوار میں نمایاں کمی دیکھنے کو ملی تھی، تاہم رواں برس اس کی پیداوار میں کافی اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے کسانوں میں خوشی ہے۔
کولگام میں دھان کی فصل میں اضافہ کسانوں کا ماننا ہے کہ محکمہ زراعت کی جانب سے انہیں نئی ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا گیا ہے۔
محکمہ کی جانب سے کسانوں کو ہائی بریڈ بیج فراہم کیے گئے جس کے باعث گزشتہ برسوں کے مقابلے رواں برس پیداوار کافی بہتر رہی۔
محکمہ کی جانب سے کسانوں کو ہائی بریڈ بیج فراہم کیے گئے وہیں ضلع کے چیف ایگریکلچر افسر نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے چلائی جانے والی اسکیم پردھان منتری کسان سمان یوجنا کے تحت کسانوں کو فائدہ پہنچایا ہے۔
ضلع کولگام کو 'رائس باؤل آف کشمیر' بھی کہا جاتا ہے واضح رہے کہ وادی کشمیر میں دھان کی فصل کی کاشت عرصہ دراز سے کی جا رہی ہے۔ ماہِ ستمبر کے درمیان میں ہی وادی میں یہ فصل پک کر تیار ہوتی ہے جس کے بعد روایتی انداز میں درانتی سے فصل کی کٹائی کی جاتی ہے۔