کولگام:کرالو کنڈ کولگام میں دوران شب آگ کی ایک بھیانک واردات میں ایک رہائشی مکان اور ایک گاؤ خانہ جل کر خاکستر ہوا۔ اگ کی اس واردات میں میں لاکھوں روپیے مالیت کا سامان جل کر تباہ ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے کلرالو کنڈ علاقہ میں دوران شب محمد شفیع واحد کے رہائشی مکان میں آگ ظاہر ہوئی۔آگ نے گاؤ خانے کو بھی اپنے لپیٹ میں لے لیا۔اگرچہ فائربرگیڈ عملہ نے بروقت کارروائی کی تاہم آگ نے پورے مکان اور گاؤ خانہ کو خاکستر کردیا۔
مقامی لوگوں کے مطابق آگ اتنی بیانک تھی کہ منٹوں میں پورے مکان اور گاؤ خانے کو اپنے لپیٹ میں لے لیا۔ علاقے کے لوگوں نے انتظامیہ سے مثاثرین کی مدد کے لیے آگے آنے کی اپیل کی۔ مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے علاقے کے لیے معقول فیر اینڈ ایمرجنسی کی مزید گاڑیاں تعینات رکھنے کی اپیل کی پولیس نے اس حوالے سے کیس درج کرلیا ہے۔مقامی سرکاری ذرائع کے مطابق متاثرین کی بازآبادکاری کے لیے انتظامیہ نے اقدامات اٹھائے ہیں اور متاثرین کو بھرپور مدد کیا جائی گی۔