اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولگام: نوجوان یوٹیوبر عمیر منظور کے ساتھ خصوصی گفتگو - دوست و احباب

وادیٔ کشمیر کے نوجوان کھیل کود کی سرگرمیوں کے علاوہ گلوکاری اور موسیقی کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوارہے ہیں۔

کولگام: نوجوان یوٹیوبر عمیر منظور کے ساتھ خصوصی گفتگو
کولگام: نوجوان یوٹیوبر عمیر منظور کے ساتھ خصوصی گفتگو

By

Published : Sep 20, 2021, 8:21 PM IST

وادیٔ کشمیر کے نوجوان موسیقی و گلوکاری کے فن میں مختلف پلیٹ فارمز خصوصاً سماجی رابطہ گاہوں پر نہ صرف اپنے ہنر کے ذریعے پزیرائی حاصل کررہے ہیں بلکہ اس کے ذریعے اپنے روزگار کا بھی بندوبست کررہے ہیں۔

کولگام: نوجوان یوٹیوبر عمیر منظور کے ساتھ خصوصی گفتگو

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام سے تعلق رکھنے والے نوجوان عمیر منظور نے کئی برس قبل محض اپنا شوق پورا کرنے کے لیے KASH-BEATS نامی یوٹیوب چینل پر مختلف کشمیری نغمے اپلوڈ کیے۔

sdf

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابتدائی ایام سے ہی انہیں کافی پذیرائی حاصل ہوئی جس کے سبب انہوں نے کئی مقامی نوجوانوں کو اپنے ساتھ شامل کرکے چینل کو مزید وسعت دی۔

انہوں نے کہا کہ یوٹیوب کے ذریعے آمدنی حاصل ہونے کے بعد انہوں نے اپنے شوق کو ہی وسیلہ روزگار بنایا۔

عمیر نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیری موسیقی اور نغموں کو نئے اور جدید انداز ’’ریپ‘‘ کے ذریعے پوری دنیا تک پہنچا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:آسیہ پارما یونیورسٹی میں داخلہ حاصل کرنے والی دنیا کی پانچ طلبہ میں شامل

انکے اہل خانہ سمیت دوست و احباب بھی عمیر کا بھرپور ساتھ دیکر ان کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔

عمیر کے رشتہ داروں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’عمیر بچپن سے ہی موسیقی کی جانب راغب تھے اور مختلف اساتذہ اور ماہرین سے اس ہنر میں مزید پختگی حاصل کی۔‘‘

مزید پڑھیں:کولگام: آئی ای ایس امتحانات کے ٹاپر تنویر خان کے اعزاز میں تقریب

انہوں نے کہا کہ وہ عمیر کا بھرپور ساتھ دے رہے رہیں اور عمیر کی کامیابی پر فخر محسوس کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’وادیٔ کشمیر میں عمیر جیسے کئی فنکار اور صلاحیت مند نوجوان موجود ہیں، تاہم انہیں موقع اور پلیٹ فراہم مہیا کرانے کے علاوہ ان کی حوصلہ افزائی کرنے کی بھی ضرورت ہے۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details