اطلاعات کے مطابق ضلع انتظامیہ نے کولگام میں غریب، مہاجر اور ضرورت مندوں مزدوروں میں چاول، تیل، دالیں، مصالحے اور کھانے پینے کی دیگر ضروری سامان کے پیکٹس تقسیم کیے۔
ڈپٹی کمشنر شوکت اعجاز بٹ نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے پیش نظر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔ مفت غذائی اجناس غریب لوگوں میں تقسیم کیے گئے، تاکہ انہیں کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں تمام ضروری انتظامات کر دیئے گئے ہیں اور لوگوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں تینوں مشتبہ ٹیسٹ منفی پایے گیے۔اور قرنطین مرکز بھی تمام ضروری سہولیات کے ساتھ موجود ہے۔ جبکہ ایک چوبیس گھنٹے کنٹرول روم بھی مکمل طور پر کام کررہا ہیں۔ابھی تک 300 سے زیادہ فوں کالز وصول ہوئی ہیں اور فوری طور پر جواب اور کارروائی کی گئی۔