کولگام: مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں مشن لائف کے تحت ماحولیات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے حوالے سے ایک ریلی کا اہتمام عمل میں لایا گیا۔کولگام محکمہ اربن لوکل باڈیز اور میونسیپل کونسل کولگام کے اشتراک سے مشن لائف کے تحت ماحولیات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے حوالے سے اس ریلی کا اہتمام کیا گیا،اس ریلی میں محکمہ جنگلات ، پولیوشن کنٹرول بورڈ اور اسکولی طلباء نے شرکت کی، G20 اجلاس اور ماحولیات کو بچانے کے سلسلے میں اس طرح کے پروگراموں کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے۔
دراصل جموں و کشمیر کے دارلحکومت سرینگر میں عالمی سطح کا اجلاس جی 20 منعقد ہونے جارہا ہے۔ اس حوالے سے مختلف اضلاع میں ایسے پروگرامز منعقد کیے جارہے ہیں تاکہ عام لوگوں کے G 20 کے حوالے سے بیداری پیداہو۔