اردو

urdu

کولگام: قاضی گنڈ شنکر پورہ کی سڑک خستہ حالی کی شکار

ضلع کولگام کی قاضی گنڈ شنکر پورہ کی سڑک 4 کلو میٹر پر محیط ہے اور یہ سڑک اننت ناگ قصبہ اور سرینگر جموں شاہراہ کو آپس میں جوڑتی ہے۔ اس کے باوجود سڑک پر کئی برسوں سے تارکول نہیں بچھایا گیا جس کی وجہ سے سڑک پر گہرے گہرے گڑھے بن چکے ہیں اور آمدورفت کافی مشکل ہوتی جارہی ہے۔

By

Published : Apr 13, 2021, 6:17 PM IST

Published : Apr 13, 2021, 6:17 PM IST

qazigund shankarpura road is in dilapidated condition
کولگام: قاضی گنڈ شنکر پورہ کی سڑک خستہ حالی کی شکار

جموں و کشمیر کے ضلع کولگام کی قاضی گنڈ شنکر پورہ سڑک کافی زیادہ خستہ ہوچکی ہے اور سڑک پر گہرے گہرے گڑھے بن چکے ہیں جس کے باعث سڑک پر آمدورفت کافی مشکل ہوتی جارہی ہے۔

کولگام: قاضی گنڈ شنکر پورہ کی سڑک خستہ حالی کی شکار

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ 4 کلو میٹر لمبی یہ سڑک اننت ناگ قصبہ اور سرینگر جموں شاہراہ کو آپس میں جوڑتی ہے، جس کے باعث قاضی گنڈ شنکر پورہ سڑک پر ٹریفک کا بھی کافی زیادہ رہتی ہے۔

مقامی لوگوں کی شکایت ہے کہ اس سڑک پر کئی برسوں سے تارکول نہیں بچھائے گئے ہیں اس کے باوجود محکمہ تعمیرات اس سڑک کو نظر انداز کر رہی ہے، لوگوں نے سڑک کی فوری مرمت کا مطالبہ کیا ہے۔

اسسٹنٹ انجینیئر عرفان احمد کا کہنا ہے کہ رواں برس متعدد سڑکوں کی مرمت کیے جانے کا منصوبہ ہے اور اسی منصوبے کے تحت مذکورہ سڑک پر بھی تارکول بچھایا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details