نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا نے آندھرا پردیش کی ایک نجی کمپنی نوا یُوگا انجینئرنگ کمپنی کو اس پروجیکٹ کو سونپ دیا ہے، یہ ٹنل تقریباً 2000 کروڑ روپے کی لاگت سے بنائی جا رہی ہے۔
ماضی میں ڈیڈ لائن کے باوجود متعدد وجوہات کی وجہ سے یہ پروجیکٹ مکمل نہیں ہوپایا، جن میں لینڈ کنڈیشن، لاک ڈاؤن تعمیراتی کمپنی کو فائنانشل مسائل شامل ہیں۔
قاضی گنڈ بانہال پروجیکٹ کے منیجر نے بتایا کہ توقع ہے کہ تعمراتی کام اپریل 2021 تک مکمل ہوجائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی کیمرے اور دیگر سہولیات کو یقینی بنایا گیا ہے جبکہ ٹنل کے اندر اور باہر سے کام جاری ہے اور اپریل تک کام مکمل ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ یہ سرنگ جموں صوبے کے بانہال اور جنوبی کشمیر میں قاضی گنڈ کے مابین سڑک کے 35 کلو میٹر کے فاصلے کو سے 16 کلو میٹر تک کم کردے گی۔ جواہر ٹنل اور شیطان نالہ میں بھاری برفباری اور پھسلن کی وجہ سے ڈرائیورز اور مسافروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اب اس ٹنل کے مکمل ہونے سے انہیں راحت مل سکتی ہے۔
قاضی گند - بنیال سرنگ کی تعمیر کا کام ایک دہائی ایک دہائی قبل شروع کیا گیا تھا، تاہم معتدد ڈیڈ لائنز کے باوجود یہ مکمل نہیں پائی۔ اس ٹنل کے مکمل ہونے توقع کی جا رہی ہے کہ مقامی لوگوں، مسافروں اور ڈرائیورز کو راحت مل سکتی ہے۔