جنوبی کشمیر میں ضلع کولگام کے دامجن، قاضی گنڈ علاقے میں ایک تیز رفتار ٹریکٹر نے کمسن بچی کو کچل ڈالا۔
نمائندے کے مطابق جمعرات کو دامجن علاقے میں اس وقت کہرام بپا ہوا جب ایک تیز رفتار ٹریکٹر نے 7 سالہ زرینہ شبیر دختر شبیر احمد بٹ کو ٹکر مار ماری، حادثے کے بعد ڈرائیور موقعے سے فرار ہو گیا۔
خون میں لت پت بچی کو فوری طور قاضی گنڈ اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔