اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولگام : عوامی رابطہ مہم کا پروگرام - مسائل و پریشانیاں

متعدد علاقے کے لوگوں کی یہ بھی شکایتیں ہیں کہ انہوں نے بیک ٹو ولیج پہلے اور دوسرے مرحلے میں جو اپنے مسائل پیش کیے تھے، ابھی تک وہ مسائل و پریشانیاں حل نہیں ہوئیں۔

back to village
back to village

By

Published : Oct 6, 2020, 7:53 PM IST

بیک ٹو ولیج پروگرام کے تحت آج ضلع کولگام کے چھمبہ گنڈ علاقے میں عوامی رابطہ مہم کا ایک پروگرام منعقد ہوا جس میں ڈی سی کولگام شوکت اعجاز بٹ، کنزرویٹر فارسٹ ساوتھ توحید دیوا، ڈی ایف او کولگام سید وسیم گل کے علاوہ پنچایتی راج کے نمائندوں، مقامی باشندوں اور ملازمین نے شرکت کی۔

کولگام : عوامی رابطہ مہم کا پروگرام منعقد

اس دوران مقامی عوام نے اپنے مسائل و پریشانیاں افسران کو بتائیں اور انہوں نے متعلقہ افسران سے لوگوں کی پریشانیوں کو حل کرنے کی ہدایت کی۔

موجودہ وقت میں بیک ٹو ولیج پروگرام کا یہ تیسرا مرحلہ جاری ہے، اس دوران لوگوں کی یہ بھی شکایتیں ہیں کہ انہوں نے بیک ٹو ولیج پہلے اور دوسرے مرحلے میں جو اپنے مسائل پیش کیے تھے، ابھی تک وہ مسائل و پریشانیاں حل نہیں ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیے
آیوشمان بھارت کے تحت گولڈن کارڈ بنانے کا عمل جاری

اس کے ساتھ ساتھ کئی علاقے ایسے بھی ہیں جہاں لوگوں نے بیک ٹو ولیج پروگرام کا بائیکاٹ کیا ہے، لوگوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی طرف ان کی کوئی شنوائی نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details