اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولگام: مبینہ جنسی زیادتی کے خلاف زبردست احتجاج - جنوبی کشمیر

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے پانیوہ اوگام گاؤں میں مقامی لوگوں نے لڑکی کی مبینہ جنسی زیادتی کرنے والوں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے زبردست احتجاج کیا۔

کولگام: مبینہ جنسی زیادتی کے خلاف زبردست احتجاج
کولگام: مبینہ جنسی زیادتی کے خلاف زبردست احتجاج

By

Published : Nov 3, 2020, 7:20 PM IST

تفصیلات کے مطابق احتجاج کی وجہ سے کئی گھنٹوں تک سڑک کو ٹریفک کی نقل و حرکت کے لیے بند کیا گیا۔

مبینہ جنسی زیادتی کے خلاف زبردست احتجاج

مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا کہ متاثرہ کو جلد از جلد انصاف ملنا چاہیے۔

مقامی لوگوں کے مطابق لڑکی شادی کی تقریب میں گئی تھی کہ اسی دوران کچھ افراد نے مل کر اس کے ساتھ مبینہ طور جنسی زیادتی کی۔ مقامی لوگوں کے مطابق پانیوہ گاؤں کی رہنے والی ایک لڑکی شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے دوسرے گاؤں گئی تھی جہاں دو نوجوانوں نے مبینہ طور پر اغوا کرکے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔

پبلک افیئرس انڈیکس: حکمرانی میں جموں و کشمیر کی ابتر کارکردگی

مقامی لوگوں نے بتایا کہ لڑکی بےہوشی کی حالت میں پائی گئی تھی اور اسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے اسے مزید بہتر علاج کے لیے سرینگر ریفر کر دیا گیا۔

ملزموں کی شناخت عادل احمد ڈار اور وسیم احمد ڈار کے بطور کی گئی ہے اور وہ بطور مہمان شادی کی اس تقریب میں مدعو تھے۔

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ متاثرہ لڑکی زندگی کی جنگ لڑ رہی ہے۔ ملزمین کو سخت سے سخت سزائیں دی جائیں۔

ایک مقامی دوشیزہ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ متاثرہ لڑکی کو انصاف ملنا چاہئے۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ واقعے میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

دریں اثنا ڈی سی کولگام شوکت اعجاز بٹ، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کولگام نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو یقین دلایا کہ اس میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ متاثرہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ میں فی الوقت زیر علاج ہے جبکہ پولیس تھانہ دیوسر نے پہلے ہی معاملے کی مناسبت سے ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details