اردو

urdu

ETV Bharat / state

Protest in Devsar Kulgam: دیوسر کو ماڈل ولیج کا درجہ دینے کی مانگ - ماڈل ٹائون کا درجہ دئے جانے کی مانگ

’’دیوسر جیسے پسماندہ علاقے کو، جہاں کوئی ڈگری کالج بھی نہیں، ٹاؤن میں شامل کرنا محض ووٹ بینک سیاست کا نتیجہ ہے۔‘‘ Devsar Residents Staged Protest

دیوسر کو ماڈل ولیج کا درجہ دیے جانے کی مانگ
دیوسر کو ماڈل ولیج کا درجہ دیے جانے کی مانگ

By

Published : Jun 20, 2022, 7:34 PM IST

کولگام: جنوبی کشمیر کے دیوسر، کولگام میں سیاسی کارکنان، سیول سوسائیٹی ممبران سمیت سینکڑوں مقامی باشندوں نے علاقے کو ’ٹاؤن‘ کے دائرہ اختیار سے نکال کر اسے ماڈل ٹائون کا درجہ دینے کی مانگ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ Protest in Kulgam احتجاج میں شامل سینکڑوں افراد نے انتظامیہ مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ تعمیر و ترقی کے لحاظ سے کافی پسماندہ ہے اور اسے ’ٹاؤن‘ کے دائرہ اختیار میں شامل کرنا یہاں کے لوگوں کے ساتھ صریح نا انصافی ہے۔

دیوسر کو ماڈل ولیج کا درجہ دیے جانے کی مانگ

احتجاج میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈران و کارکنان نے بھی شرکت کی۔ سیاسی کارکنان نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’دیوسر علاقہ تعمیر و ترقی کے لحاظ سے کافی پسماندہ ہے۔ دیوسر جیسے پسماندہ علاقے کو، جہاں کوئی ڈگری کالج بھی نہیں، ٹاؤن میں شامل کرنا محض ووٹ بینک سیاست کا نتیجہ ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ یہاں کے باشندے طویل عرصہ سے ماڈل ولیج کی مانگ کر رہے ہیں جسے حکام نظر انداز کر رہے ہیں۔

احتجاج کر رہے لوگوں نے انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم اس مہینے کے آخر تک حکام کے فیصلہ کا انتظار کریں گے، اگر لوگوں کے جائز مطالبے کو تسلیم نہ کیا گیا تو احتجاج میں شدت لائی جائے گی۔‘‘ Devsar Residents Demand Model Village Status

ABOUT THE AUTHOR

...view details