اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولگام میں محکمہ فلڈ کنٹرول اینڈ اریگیشن کے خلاف احتجاج - افسران کے خلاف کارروائی

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں کسانوں نے نہر کی صفائی کے حوالے سے 'غیر سنجیدگی' کا مظاہرہ کرنے پر محکمہ فلڈ کنٹرول اینڈ اریگیشن کے خلاف احتجاج کیا۔

کولگام میں محکمہ فلڈ کنٹرول اینڈ اریگیشن کے خلاف احتجاج
کولگام میں محکمہ فلڈ کنٹرول اینڈ اریگیشن کے خلاف احتجاج

By

Published : Jun 9, 2021, 11:37 AM IST

ضلع کولگام کے امونو، چیک پورہ اور اشموجی سمیت کئی دیہات سے وابستہ کسانوں نے محکمہ آبپاشی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے محکمہ کے افسران کے خلاف کارروائی کیے جانے کی مانگ کی۔

احتجاج کر رہے کسانوں نے بتایا کہ علاقے میں گزرنے والی نہر کی صفائی کے حوالے سے محکمہ نے ٹینڈر طلب کیے، تاہم نہر کی صفائی برائے نام کی گئی جس کے سبب دھان کے کھیتوں تک پانی کی سپلائی متاثر ہو رہی ہے۔

کولگام میں محکمہ فلڈ کنٹرول اینڈ اریگیشن کے خلاف احتجاج

مقامی باشندوں کے مطابق نہر کی صفائی کے علاوہ اسکی مرمت کے حوالے سے بھی محکمہ غیر سنجیدہ کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ ان کے مطابق نہر کی مرمت نہ کیے جانے اور نہر سے پانی لیک ہونے کے سبب آس پڑوس کے مکانات کو بھی کافی نقصان پہنچ رہا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس ضمن میں مقامی باشندوں اور کسانوں نے محکمہ کے ایگزیکٹیو انجینئیر سے کئی بار رابطہ قائم کیا تاہم انکے مطابق اس ضمن میں محکمہ کی جانب سے ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے ہیں۔

احتجاج کر رہے کسانوں نے نہر کی مرمت اور صفائی کی مانگ کرتے ہوئے محکمہ آبپاشی کے افسران کے خلاف کارروائی کیے جانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details