بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے یوم جن اوشدھی کے روز لوگوں سے ویڈیو کانرنسنگ کے ذریعے خطاب کیا۔ ملک کے دیگر حصوں کی طرح کولگام کے بونی گام میں بھی اس طرح کی تقریب منقد ہوئی جہاں پر مقامی لوگوں کے علاوہ بیماروں، تیماردارں نے آن لائن ویڈیو کال کے زریعے مودی کا خطاب سنا۔
وزیر اعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں جن ایشدھی کے دس ہزار مراکز کھولے گئے جس سے غریب لوگ ادویات خریدتے ہیں۔ دراصل جن ایشوھی سنٹر پر دوائی خریتے وقت آپ 70 فیسدی تک پیسہ بچا سکتے ہیں۔ سنٹر سے آپ نیشنل اکریڈیٹیشن بورڈ آف ٹیسٹنگ اینڈ کیلیبریشن لیبوریٹری (این اے بی ایل) سے تسلیم شُدہ ادویات خرید سکتے ہیں۔