قصبہ کولگام میں کئی دن قبل بجلی ٹرانسفار خراب ہونے کے بعد علاقے میں بجلی بحال نہیں کی گئی۔ وہیں بجلی کی ترسیلی لائنیں زمین پر پڑے ہونے کے سبب مقامی دکانداروں اور راہگیروں کو کسی بڑے حادثے کا اندیشہ لاحق ہے۔
مقامی دکانداروں کے مطابق بجلی کی ترسیلی لائنیں کئی دنوں سے زمین پر پڑی ہوئی ہیں، اگر چہ ٹرانسفارمر خراب ہونے کے سبب بجلی کی سپلائی منقطع ہے تاہم انہوں نے کئی مرتبہ محکمہ بجلی سے ترسیلی لائنیں زمین پر سے ہٹانے کی درخواست کی۔