اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولگام: سرکاری چاول و آٹے کے ساتھ دو گرفتار - فاروق احمد ڈار ولد محمد امین ڈار

پولیس نے اس ضمن میں متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

arrested
گرفتار

By

Published : Dec 28, 2020, 8:39 PM IST

کولگام پولیس نے کالا بازاری میں فروخت کرنے والے سرکاری چاول کے 12 بیگ اور گورنمنٹ فلور کے چھہ بیگ قبضے میں لے کر دو افراد کو گرفتارکیا ہے۔
کولگام پولیس نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے دوران شعب 27/28 دسمبر، 2020 کی درمیانی رات کے دوران کراسنگ کولگام میں ایک ناکا قائم کیا گیا تھا، جہاں پولیس پارٹی ایس آئی امتیاز ملک نے ایک اطلاع پر ایک گاڑی رجسٹریشن نمبر جے کے 03- 9155 کو روکا اور اس دوران گاڑی کی جانچ پڑتال کرتے ہوئے سرکاری آٹا کے چھہ تھیلے اور 12 تھیلی چاول ضبط کیا۔

اعجاز احمد ڈار ولد مشتاق احمد ڈار ساکنہ شمس پورہ بجبہاڑہ اننت ناگ اور ڈرائیور فاروق احمد ڈار ولد محمد امین ڈار ساکنہ شمیس پورہ بجبہاڈہ اننت ناگ نے پوچھ گچھ کے دوران بتایا کہ گاڑی میں موجود چاول اور آٹا بلیک مارکیٹنگ کے لئے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر کے تمام اضلاع میں ڈی ڈی سی ممبران کی حلف برداری


دونوں افراد کو موقع پر ہی گرفتار کیا گیا اور بازیاب کرایا گیا۔ چاول اور آٹے کو جرم کے کمیشن کے لئے استعمال ہونے والی گاڑی کے ساتھ پکڑا گیا تھا۔ پولیس نے اس ضمن میں متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

کولگام پولیس عام لوگوں سے درخواست کرتی ہے کہ وہ اپنے ارد گرد کے معاشرتی جرائم سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔ پولیس نے کہا کہ ملزمین کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details