اردو

urdu

ETV Bharat / state

Plantation Drive in Kulgam: ضلع کولگام میں شجرکاری مہم - جنوبی کشمیر

’’محکمہ کی جانب سے عوام کو برگت اور سفیدے سمیت مختلف اقسام کے منافع بخش درخت تقسیم کیے جا رہے ہیں، تاکہ مستقبل میں انہیں آمدن حاصل ہونے کے علاوہ ماحولیات کا توازنEcological Balance بھی برقرار رہ سکے۔‘‘

Plantation Drive in Kulgam
Plantation Drive in Kulgam

By

Published : Dec 14, 2021, 6:49 PM IST

جنوبی کشمیر South Kashmirکے سکاسٹ کھڈونی (SKUAST Khudwani)کولگام میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا۔

ضلع کولگام میں شجرکاری مہم

شجرکاری مہم Plantation Driveکے بعد مہم میں شریک عوام کو جنگلات، پیڑ پودوں کی اہمیت و افادیت اور انکی حفاظت کے حوالے سے جانکاری دی گئی۔

شجر کاری مہم میں ڈی ڈی سی کولگام محمد افضل، پرنسپل چیف کنزرویٹر فاریسٹ روشن جگی، ڈائریکٹر سوشل فارسٹ، ڈی ایف او سوشل فارسٹ، پنچاتی راج نمائندوں کے علاوہ مقامی باشندے بھی موجود تھے۔

پرنسپل چیف کنزرویٹر نے لوگوں سے شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔

مزید پڑھیں:Plantation Drive In Ganderbal: ڈائریکٹر سوشل فارسٹری کا دورہ گاندربل

انہوں نے کہا کہ شجر کاری مہم Plantation Driveکے تحت جنگلاتی اراضی، سرکاری دفاتر سمیت خالی زمین پر درخت لگائے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا محکمہ کی جانب سے عوام کو برگت اور سفیدے سمیت مختلف اقسام کے منافع بخش درخت تقسیم کیے جا رہے ہیں، تاکہ مستقبل میں انہیں آمدن حاصل ہونے کے علاوہ ماحولیات کا توازن بھی برقرار رہ سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details