جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں پی ایچ ای کے عارضی ملازمین نے اپنے مطالبات کے سبب دمحال ہانجی پورہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کولگام: پی ایچ ای کے عارضی ملازمین کا احتجاج احتجاجی افراد نے محکمہ پی ایچ ای پر الزام لگایا کہ انہوں نے ہم سے کروڑوں روپے مالیت کی زمین لی ہے جس زمین میں واٹر ٹینک اور فلٹریشن پلانٹس نصب کیا گیا ہے۔
محکمہ پی ایچ ای لاکھوں لوگوں کو متعلقہ واٹرٹینک اور فلٹریشن پلانٹس سے پینے کا پانی مہیا کرا رہی ہے۔
احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ' محکمہ نے ہم لوگوں سے وعدہ کیا تھا کہ آپ لوگوں کی ملازمت مستقل کی جائے گا لیکن سالہا سال گزز جانے کے بعد بھی ہم لوگوں کو مستقل نہیں کیا گیا ہم لوگ موجودہ لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کرتے ہیں کہ ہم لوگوں کا مسئلہ حل کیا جائے۔