جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے علاقے توری گام سے آئے ہوئے لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر کے آفس میں سرکاری راشن نہ ملنے پر مظاہرہ کیا۔
عوا م نے محکمے پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیمی نظام نے ہمیں چاول دینا بند کیا ہے، 2016 میں ہمارے علاقے میں ہی ایک سیل سینٹر قائم کیا گیا تھا جہاں سے ہمیں سرکاری راشن کم قیمت پر مل جاتے تھے۔