جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے علاقے یاری پورہ بی بیڈاہ میں اُس وقت حالات کشیدہ ہو گئے جب علاقے میں ایک زوردار دھماکہ ہوا جس نے لوگوں میں خوف وہراس کا ماحول برپا کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ دھماکے کی آواز اتنی بلند تھی کہ آس پاس کے لوگ بہت ڈر پیدا ہوا۔
اس دوران پولیس کی پارٹی موقع پر جب پہنچی تو وہاں ٹرک کا ٹائر پھٹ گیا تھا، جس کے پھٹ جانے سے لوگوں نے گرینیڈ کا دھماکہ سمجھ لیا اور اس طرح سے ضلع میں گرینیڈ پھٹ جانے کی افواہ تیز ہوئی اور سماجی رابطے فیس بک کے زریعے افواہ پھیل گئی۔