ضلع کولگام کے لیرو علاقے کے نوجوانوں نے کئی کنال گاس چرایی پر قبضہ کر اسے کھیل کے میدان میں تبدیل کرنے کی بات کہی ہے۔
مقامی لوگوں نے الزام عائد کیا کہ ضلع انتظامیہ نے علاقے سے وعدہ کیا تھا کہ وہ علاقے میں ایک کھیل کا میدان بنائیں گے لیکن انتظامیہ نے برسوں سے خالی پڑی سرکاری اراضی پر تعمیراتی شروع کر دیا۔
جس کی وجہ سے علاقے کے لوگوں نے اراضی کو اپنی تحویل میں لیا اور ایک کھیل کے میدان پر کام کرنا شروع کر دیا۔