جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع کولگام کے ناگام دمحال کے لوگوں نے آج بجلی ریسیونگ سٹیشن پر سست رفتاری سے کام ہونے پر احتجاج کیا اور کئی گھنٹوں تک دمحال - دنیو سڑک کو بند کر دیا۔
لوگوں نے محکمہ ایس ٹی ڈی پر الزام عائد کیا کہ متعلقہ محکمہ نے 2011 میں ناگام ریسیونگ سٹیشن کا کام ہاتھ میں لیا تھا جبکہ ضلع میں 2011 میں اسی ریسیونگ سٹیشن کے ساتھ کئی ریسیونگ سٹیشنز کی سنگ بنیاد رکھی گئی اور اس وقت وہ سبھی ریسیونگ سٹیشن کام کر رہے ہیں لیکن ناگام کا سٹیشن ہنوز ناکارہ ہے۔