اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولگام کے مالون میں محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج

جنوبی ضلع کولگام کے ملک پورہ مالون علاقے میں لوگوں کی شکایت ہے کہ بجلی ٹرانسفارمر خراب ہونے کی وجہ سے علاقے کی مقامی آبادی تین ماہ سے گھپ اندھیرے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔

کولگام کے مالون میں محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج
کولگام کے مالون میں محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج

By

Published : Jul 22, 2020, 7:35 PM IST

تفصیلات کے مطابق مذکورہ علاقے کے لوگوں نے محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کے مہینے میں بجلی ٹرانسفارمر خراب ہوا ہے جس کی مرمت کے لیے مقامی لوگوں نے کئی بار محکمہ بجلی کے دفتر کے چکر لگائے۔

کولگام کے مالون میں محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج

مقامی لوگوں کے مطابق انہوں نے ٹرانسفارمر مرمت کے لیے راضاکارانہ طور پر چندہ جمع کر کے محکمہ کو دیے لیکن پھر بھی علاقہ 3 مہینوں سے بجلی سے محروم ہے۔

لوگوں نے کہا کہ محکمہ کی طرف سے انہیں بجلی بلز بھی دیے گئے مگر ستم ظریفی کا عالم یہ ہے کہ علاقے میں کئی مہینوں سے بجلی ٹرانسفارمر ہی نہں ہے تو بلز کیوں آئے۔

علاقے کے لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی کہ جلد از جلد مذکورہ علاقے کا ٹرانسفارمر درست کیا جائے۔

انہوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد از جلد ان کے لیے 100 کے وی ٹرانسفارمر فراہم کیا جائے تاکہ بجلی کا نظام بحال ہو اور دیے گئے بجلی بلز کو بھی منسوخ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: کھڈونی سنگم سڑک عدم توجہی کا شکار

ABOUT THE AUTHOR

...view details