جموں و کشمیر، ضلع کولگام کے لایسو دمحال سڑک پر کیچڑ جمع ہونے کی وجہ سے عام راہگیروں کو پیدل چلنے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مقامی لوگوں نے کہا کہ محکمہ پی ایم جی ایس وائی کی لاپرواہی کی وجہ سے راہگیروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

لوگوں کی شکایت ہے کی سڑک پر کیچڑ جمع ہونے سے لایسو کے طلبہ و طالبات کی تعلیم متاثر ہوتی ہے، یہ طلباء روزآنہ تحصیل ہیڈ کوارٹر دمحال ہانجی پورہ کوچینگ سنٹر یا اسکول جاتے ہیں۔
مقامی لوگوں کے مطابق جب بھی بارش ہوتی ہے تو اس سڑک پر کیچڑوں کا سیلاب آجاتا ہے جس کی وجہ سے سڑک پر پیدل چلنا مشکل ہوتا ہے، لوگوں نے ضلع انتظامیہ اور محکمہ پی ایم جی ایس وائی سے سڑک کی صفائی کرانے کی اپیل کی ہے